لیبیا کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ترکی کے حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق فالکن 50 نجی طیارہ منگل کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے طرابلس واپس روانہ ہوا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد طیارے میں بجلی کے نظام میں خرابی...